مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی نکالی گئی ہے جس میں یمن کی انتظامی کونسل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گيا ہے اور سعودی عرب مردہ باد نعرے لگائے گئے۔ یمنی عوام نے عظیم ریلی میں یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور مجرمانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی پارلیمنٹ نے ملک کا انتظام سنبھالنے کے لئے ایک انتظامیہ تشکیل دی ہے اور یمنی عوام نے اس انتظامیہ کی حمایت میں عظیم ریلی نکالی اور مظاہروں کا اہتمام کیا ہے۔ مظاہرین نے یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید مذمت کی اور سعودی رعب کو خطے میں بڑے شیطان امریکہ کا غلام اور ایجنٹ قراردیا ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی نکالی گئی ہے جس میں یمن کی انتظامی کونسل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گيا ہے اور سعودی عرب مردہ باد نعرے لگائے گئے۔
News ID 1866348
آپ کا تبصرہ